47

علی گنڈاپور کے محافظوں کا پولیس افسران پر تشدد، وڈیو بیان سامنے آگئے

ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

 لاہور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے محافظوں کی جانب سے پولیس افسران پر تشدد کے بعد وڈیو بیانات سامنے آ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے بارودی پولیس افسران پر تشدد کیا، جس کے بعد متاثرہ پولیس اہل کاروں کے وڈیو بیانات سامنے آ گئے۔

قافلوں میں شریک لوگوں نے ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہل کار کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر اسلحہ بردار لوگوں کو روکا گیا ۔ تمام افراد نے رائفلیں ہاتھوں میں پکڑ رکھی تھیں جن کے لائسنس مانگے گئے تو لائسنس دکھانے کے بجائے قافلے میں شریک لوگوں نے تشدد شروع کردیا۔

وڈیو کے مطابق سب انسپکٹر احمد کو رائفل کے بٹ مارے گئے ۔ اہل کاروں نے بتایا کہ افسران کی ہدایت پر جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں