31

قیمتیں طے کرنا، نسلہ ٹاور گرانا عدلیہ کا کام نہیں، واوڈا

[ad_1]

 لاہور: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آلو کی قیمتوں کا فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، نسلہ ٹاور گرانا بھی عدلیہ کا کام نہیں۔

انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا یہ بھی غلط فہمی ہے عدلیہ میں تقسیم ہے کیونکہ اس کا ایک طبقہ پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہے جبکہ دوسرا اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہے، حکومت اس پرالزام ڈال کر خطرناک کام کر رہی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور بہترین جج ہیں۔

اگر حکومت مائنس ، پلس کر رہی ہے تو اس کو اپنا عمل کرنا چاہیے؟  کیا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیز بیانات کا کسی عدالت نے نوٹس لیا؟ وہ پشتونوں اور پنجابیوں میں نفرت کو ہوا دے رہا ہے، اس کے لمبے بال کاٹنے کا وقت آگیا۔

اس کے کہنے پر پشتون اپنے پنجابی بھائی کو گولی کیوں مارے گا؟ اگر کوئی آپ کو دھمکی دے رہا ہے تو کیا آپ خاموش بیٹھیں گے؟ عدالتوں کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے؟ اگر لاہور میں آپ کے لوگ مارے گئے تو ہمیں فوٹیج دکھائیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر آپ ایک اور  9 مئی کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں