[ad_1]
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے پر بہت پریشر ہے مگر کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔
پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجی کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چاروں اطراف سے مجھ پر چھریاں اور نیزے لٹک رہے ہیں لیکن وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر میرے قلم سے جو ہوگا میرٹ پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: گورنرپنجاب اپوزیشن کے بجائے منصب کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں، وزیر اطلاعات
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر میں میرٹ پر کام کروں گا، میری کوشش سے سب چاہے ٹھیک نہ ہو مگر یہ اطمینان ہوگا کہ کچھ حصہ تو شامل کیا، ہمیں چیزوں کو ڈسپلن کرنے کی ضرورت ہے، اگر اچھائی نہ کر سکا تو برائی نہیں کروں گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کپاس اور شوگر انڈسٹری میں ہم ایکسپورٹ بڑھا سکتے تھے ہمارے سسٹم کی خرابی ہے چیزیں آگے بڑھنے کی بجائے وہیں موجود ہیں ہیں، ہمارے ہاں ریسرچ کے لئے بجٹ ہی نہیں رکھا جاتا ہے۔
[ad_2]
Source link