58

کراچی؛ وزیراعلیٰ سندھ کی منتخب نمائندوں سے ملاقات، علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال

[ad_1]

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے  آج پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل، تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا مراد علی شاہ نے انہیں بتایا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں ۔

مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی پیر آفتاب جیلانی نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر علاقے میں بارش کے بعد بحالی کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی گیانچند ایسرانی نے ملاقات کی اس موقع پر علاقے کے مسائل کے علاوہ  اقلیتوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بھی ملاقات کی جس میں سندھ کے تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں