65

جماعت اسلامی کا ہفتہ یکجہتی غزہ منانے اور کراچی میں ملین مارچ کا اعلان

[ad_1]

  کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک بھر میں یکم تا 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا اعلان کردیا۔

پیر کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ پر حالیہ جارحیت و دہشتگردی کے ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے تحت پورے ملک میں یکم تا 7 اکتوبر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جائے گا، 6 اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان اور تاریخی ”غزہ ملین مارچ“ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد میں مارچ ہوگا اور پورے ملک میں 12 بجے دن عوام اور ہر شعبہ زندگی وطبقے سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بھی 7 اکتوبر کو سرکاری طور پراحتجاج کا اعلان اور عوام سے سڑکوں پر نکلنے کے اپیل کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ راولپنڈی میں 14 روزہ دھرنے میں حکومت سے کیے گئے تحریری معاہدہ کے 45 دن آج پورے ہوگئے ہیں، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرچکے ہیں، ا ب پہیہ جام ہڑتال ایک یا تین دن اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سمیت عوام سے بجلی کے بل ادانہ کرنے کی اپیل کے آپشن موجود ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت فی بیرل 70 ڈالر تک آگئی لیکن عوام کو اس حساب سے ریلیف نہیں دیا گیا، حکومت چاہے تو پیٹرول کی قیمت 150روپے فی لیٹر تک کم کی جاسکتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں