ریسکیو1122 ٹانک کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
ٹانک : خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ٹانک میں ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا۔ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں ،ریسکیو ٹیم پیر کی شام بتایا ۔
ٹانک خاتون کو ڈیلیوری کے لیے گرہ محبت سے ریسکیو1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروا دی۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشن کی بروقت اور فوری فرسٹ ایڈ کی وجہ سے زچہ و بچہ دونوں بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں،
ٹانک ریسکیو1122 ٹانک اسٹیشن 11 کی میڈیکل ٹیم نے ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو بقایا حفاظتی تدابیر کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔