[ad_1]
آئیڈاہو: دنیا کے سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام رکھنے والے امریکی نے ایک منٹ میں تیر کمان کے ہدف پر 28 دھاتی چوپ اسٹکس پھینک کر ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔
آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2020 میں ایک منٹ میں 19 چوپ اسٹک پھینک کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
بعد ازاں اس ریکارڈ کو 21 بار چوپ اسٹکس پھینک کر توڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹائٹل کو حاصل کرنا مشکل تھا کیوں کہ انہیں ہدف سے 13 فٹ کے فاصلے پر کھڑا ہونا تھا اور ہدف پر اندر کی جانب دو رنگوں پر چوپ اسٹک مارنے تھے۔
ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ نئے ریکارڈ کی شروعات ہی ہدف کے بیچ میں چوپ اسٹک لگنے سے ہوئی۔
انہوں نے 28 ہٹس مار کر یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔
[ad_2]
Source link