70

آنکھوں پر پٹی باندھ کر طویل فاصلے سے باسکٹ بال شاٹ کا نیا عالمی ریکارڈ

[ad_1]

استنبول: ایک ترک شہری نے طویل فاصلے سے بغیر دیکھے باسکٹ بال نیٹ میں ڈالنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

حال ہی میں ایک ترک شہری نے 65 فٹ اور 7 انچ دور سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر باسکٹ بال نیٹ میں پھینک کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

42  سالہ عثمان گورکو نے طویل فاصلے سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر باسکٹ بال شاٹ لگا کر سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا جو 60 فٹ پر مبنی تھا۔

عثمان جو 40 سے زائد عمر کی باسکٹ بال ٹیم میں کا حصہ ہیں، کے پاس طویل ترین فاصلے سے بیک بورڈ باسکٹ بال شاٹ (36 فٹ، 1.07 انچ) اور سب سے دور باسکٹ بال باؤنس شاٹ (98 فٹ، 5 انچ) کا ریکارڈ بھی ہے۔

عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جب سے میں چھوٹا تھا، مجھے سب سے طویل فاصلے تک شاٹ لگانے کا شوق تھا ، یہ میرا خواب تھا کہ اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کروں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں