58

کراچی؛ الفلاح اور شارع نورجہاں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

[ad_1]

 کراچی: الفلاح اور شارع نورجہاں پولیس نے مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

الفلاح پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ملیر الفلاح شاہین اسکول کے قریب کار لفٹر گروہ سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ شہزاد ولد محمد حسین کے نام سے کی گئی جب کہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام آصف بتایا ۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور 3 چوری شدہ کاریں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان رات کی تاریکی میں الفلاح، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے علاقوں سے کاریں چوری کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور اسلحہ کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔

دوسری جانب شارع نورجہاں پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نارتھ کراچی شادمان نمبر ایک سیکٹر 14/B اے اے پکوان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری بھی زخمی ہوگیا ۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور شہری کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 22 سالہ جونسن ولد اسحاق اور 25 سالہ اسٹیفن ولد شمعون کے ناموں سے کی گئی ۔ زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 15 سالہ احمد ولد سعید کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں