48

چوہدری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

[ad_1]

عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ پر درخواستیں نمٹا دیں:فوٹو:فائل

عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ پر درخواستیں نمٹا دیں:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر چوہدری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہی سمیت دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں رپورٹ عدالت پیش کی۔ عدالت نے پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)  سے نکالنے کا حکم دیا۔ راسخ الہی اور زارا الہی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔ عدالت افسران  کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں