70

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

گرین شرٹس کے اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ وارم اَپ میچز بھی شیڈول ہیں (فوٹو: کرک انفو)

گرین شرٹس کے اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ وارم اَپ میچز بھی شیڈول ہیں (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم آج دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی اوول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

ہیڈکوچ محمد وسیم، فاسٹ بالنگ کوچ جیند خان، اسپن بالنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں اہم تجاویز پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوگیا

قومی ویمنز ٹیم اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ وارم اَپ میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا جبکہ 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

پاکستانی ویمنز ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں