52

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ؛ بھوٹان، پاکستان کا میچ برابر

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا آخری میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گی (فوٹو: فائل)

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا آخری میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گی (فوٹو: فائل)

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔

ہوم گراؤنڈ پر بھوٹان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی برتری کو نہ صرف ختم کیا بلکہ میچ برابر کرکے فتح سے محروم کردیا۔

گرین شرٹس نے 38ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی یہ خبیب کی جانب سے کیا گیا بعدازاں سبحان کریم نے 46ویں منٹ میں گول فاغ کر برتری کو دوگنا کردیا۔

مزید پڑھیں: ساف انڈر-17 چیمپئن شپ؛ پاکستان نے نیپال کو ہرادیا

تاہم میچ میں بھوٹان نے واپسی کی اور گول 2-2 سے برابر دیئے، 67ویں منٹ میں عبدالصمد نے تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی لیکن بھوٹان نے اختتامی لمحات میں گول کرکے میچ ڈرا کردیا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال 0-1 سے شکست دی تھی۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں