83

خیبرپختونخوا کے پی ایچ ڈی اسکالرز کلاس فور کی نوکریوں کیلئے درخواستیں دینے لگے

[ad_1]

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا فوٹو : فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے نوکریاں نہ ملنے پر  کلاس فور کیلئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔

ڈی آئی خان سے ایم پی اے احسان اللہ میاخیل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ڈی آئی خان میں محکمہ ابتدائی ثانوی تعلیم میں کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے متعدد پی ایچ ڈٰ، ایم فل اور سینکڑوں ماسٹر ڈگری ہولڈرز سمیت ہزاروں نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے والی حکومت وقت ہیں تو دوسری جانب نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کم از کم پی ایچ ڈی اور ایم فل سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کے لیے مناسب وظیفہ یا پروفیشنل الاونس بے روزگاری کا اجراء کرے، اس سے ان جیسے نوجوان ایک طرف مایوسی سے بچ سکیں اور دوسری جانب ان کا مستقبل بھی محفوظ ہو



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں