90

پنجاب پولیس کا دہشتگردوں، مجرموں سے نمٹنے کیلیے بڑے ڈروز خردینے کا فیصلہ

[ad_1]

 لاہور: پنجاب پولیس نے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لیے بڑے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرونز میں کیمروں کے ساتھ مارٹر گولے لے کر جانے اور پھینکنے کی صلاحیت ہوگی، ایک ڈرون میں ایک وقت کے دوران 60ایم ایم کا مارٹر گولہ لے کر جانے کی صلاحیت ہوگی۔

ڈرونز کی مارٹر گولے کو لے جانے کی رینج کئی کئی کلو میٹر ہوگی جبکہ ڈرونز کیمروں میں مانیٹرنگ کے ساتھ اٹیک کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

ابتدائی طور پر صوبے بھر کے لیے 25 ڈرونز خریدے جائیں گے جس کے لیے ساڑھے 3کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز خریداری کے لیے این او سی کی منظوری کے لیے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد ٹینڈر کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں