59

چیمپئینز کپ؛ شاہین کی انجری! کیا لائنز کیلئے پلےآف میچ کھیلیں گے؟

 شاہین کی ٹیم کل ایلیمنیٹر میں اسٹالینز کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

شاہین کی ٹیم کل ایلیمنیٹر میں اسٹالینز کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

چیمپئینز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے کے اہم میچ میں لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی۔

گزشتہ روز ڈولفنز کے خلاف میچ میں گھنٹنے پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے اور انکے کو رن بھاگنے میں دشورای کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی اب بہتری محسوس کررہے ہیں اور ٹیم فزیو کلیف ڈیکون بھی انکی نگرانی کررہے ہیں تاکہ انجری کی نوعیت مانیٹر کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ شاہین کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ جرمانہ عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب چیمپئینز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان ایلیمنیٹر میچ کل ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں