[ad_1]
اسلام آباد: شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے لگی، شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ نون کے اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ نون کے اے ایس آئی رضا نے شہری سے رشوت وصول کی، شہری کو پشتون ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا اور ڈرا دھمکا کر پیسے لیے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اے ایس آئی انکوائری میں قصور وار پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس احتساب کے عمل پر سختی سے عمل پیرا ہے، جو افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا۔
[ad_2]
Source link