71

لاہور؛ تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کیخلاف مقدمہ درج

[ad_1]

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کاہنہ میں مقدمہ مقدمہ شہری عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ افضال عظیم پاہٹ نےریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔

ایف آئی آر کے مطابق منتظمین نے21ستمبر کو کاہنہ جلسہ میں اشتہاری ملزمان کی تقریر بھی کرائی۔

رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ  وقوعہ  کے تین روز بعد  دفعہ120ت پ 505ت پ اور 16ایم پی او کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افضال عظیم پاہٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں