[ad_1]
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے دی گئی درخواست میں ہفتہ 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرزاور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سےعقیدت کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔
یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے کے تمام شرکات آئینی اور قانونی ضوابط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے عمل درآمد کریں گے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2024 میں مولانا فضل الرحمان اور طاہرالقادری بھی جلسے کرچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link