58

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

[ad_1]

  کراچی:  شہر قائد میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے، جمعرات کوپارہ 36ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق 3روزکے دوران شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 67فیصد ریکارڈ ہوا۔

بدھ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری جبکہ جمعرات کو مزید  اضافے سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 55تا65فیصد بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہےتاہم 26ستمبرسے ملک پراثراندازہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں