40

کراچی؛ فش ہاربرکے گیٹ پرٹیکس وصولی کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: فش ہاربرکے گیٹ پرمبینہ طورپرگاڑیوں کی آمدروفت کوروکنے اورڈھائی پرسنٹ ٹیکس وصولی کے خلاف ماہی گیروں نے جیٹی پراحتجاج کیا۔

آل کراچی فشرمین ایسوسی ایشن نے منگل کی شام فش ہاربرپراحتجاج شروع کیا،جس کے دوران مچھلی اورجھینگے سے لدی لانچوں کو جیٹی پرلنگراندازہونے سے روکا گیا،اس دوران فش ہاربرکے مختلف داخلی وخارجی دروازوں پراحتجاج بھی کیا گیا۔

ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹی کےالیکشن فوری طور پرکروائے جائیں جبکہ ماہی گیروں پرعائد ڈھائی فیصد ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ داخلی وخارجی دروازوں پراس ٹیکس کی وصولی کے باوجود ماہی گیربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

احتجاج کے دوران ماہی گیروں نے فش ہاربراتھارٹی کی جانب سے گیٹوں دیے جانے والے ٹھیکے کوختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اگرمطالبات حل کرنے میں سنجیدہ رویہ نہیں دکھایا گیا تو علامتی احتجاج کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پرجاسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹی میں جن افراد کوانتظامی امورپرمامورکیا گیا ہےوہ پہلے بھی نیب کے کیسزمیں سزائیں کاٹ چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں