53

کراچی؛ پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک ایک اہلکار زخمی

[ad_1]

  کراچی:  

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروشوں کو ہلاک کر کے تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہکار بھی زخمی ہوگیا مارے جانے والے منشیات فروشوں سے دستی بم ، اسلحہ ، منشیات ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے مقابلہ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کاشف ڈاڈا کے اڈے پر چھاپے کے دوران پیش آیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سجاد زخمی ہوگیا تاہم پولیس کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران 2 منشیات فروش ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے تیسرے ملزم شاہد عرف ڈاڈا کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے منشیات فروشوں کی شناخت ضمیر ولد میر محمد اور انور احمد ولد منیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے منشیات کے اڈے سے 2 دستی بم ، 3 پستول ، 10 کلو سے زائد چرس ، کرسٹل ، ہیروئن ، 20 موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ مقابلے میں مارے جانے والے منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا زخمی ملزم اور پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے منشیات فروش انور احمد کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جس کے خلاف پاک کالونی تھانے میں 6 مقدمات منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحے ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعہ کے تحت درج ہیں جبکہ ہلاک دوسرا منشیات فروش ضمیر کا بھی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جس کے خلاف 4 مقدمات منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کی دفعات کے تحت درج ہیں اور وہ گلبہار پولیس کے ہاتھوں 2 بار جبکہ گارڈن اور پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

گرفتار زخمی منشیات فروش شاہد عرف ڈاڈا بغدادی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں