53

کراچی میں بدھ اور جمعرات کو گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کو شہر قائد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی کہ اگلے تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہے گا۔ منگل کو شہرکا مطلع صاف اورمرطوب رہا، دن کے بیشتروقت دھوپ نکلی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 67 فیصد ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ جمعرات کو کراچی کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہوگا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہےتاہم 26ستمبرسے ملک پراثرانداز ہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں