50

ساہیوال، نبی کی شاند میں گستاخی کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

[ad_1]

ساہیوال: پوليس نے چھاپہ مار كر چک 107بارہ ايل سے ملعون گستاخ رسول مفرور توصيف شہزاد كو گرفتار كر ليا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت ساہيوال كے خصوصی جج ضياءاللہ خان کے سامنے پیش کر کے مزید تفتیش کیلیے ریمانڈ مانگا۔

عدالت نے ملزم کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اُسے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حوالے کیا اور تین اکتوبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی جس پر اُس کے خلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جس کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں