[ad_1]
سوات: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقے مٹہ میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے اشاڑے مٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈی پی او سوات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کیلیے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے بھی اسپتالمنتقل کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link