40

کراچی میں گیس سیلنڈر دھماکا، ایک شخص زخمی

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن گلشن بہار پاکستان بازار کی حدود غوثیہ چوک کے قریب سیلنڈر کی دکان میں ہوا۔ گیس فلنگ کی دکان میں سیلنڈر کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ کمپریسر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دکان میں کوئی گیس سیلنڈر نہیں پھٹا۔ پولیس جائے وقوع پر واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں