57

آئی سی سی چیئرمین شپ، بی سی سی آئی سیکریٹری؛ کیا دونوں عہدے چاہیں؟

[ad_1]

جے شاہ کا سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جے شاہ کا سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہونے کے باوجود جے شاہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپیکس کونسل کا اجلاس آج شیڈول ہے، جس میں بورڈ کے آپریشنز سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بورڈ کے اہم اجلاس میں نئے بورڈ سیکریٹری کی تعیناتی کا معاملہ شامل نہیں، جس پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ آئی سی سی چیئرمین کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے تاہم جے شاہ بھارت کی نمائندگی کے ساتھ ایسا کرنے سے قاصر رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے’

جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین کی پوسٹ یکم دسمبر سے سنبھالنی ہے تاہم میڈیا ریورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ نومبر کے اختتام تک بی سی سی آئی میں سیکریٹری کی ذمہ داری جاری رکھنا چاہتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں