68

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

[ad_1]

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست اکمل خان باری نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے اس لیے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان میں شام پانچ بجے سے لیکر رات دس بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا، مینار پاکستان جلسے کی اصل درخواست تاحال زیر سماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پانچ اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں