43

اعظم سواتی نے اسحاق ڈار کو جوکر کہنے پر پشاور ہائیکورٹ میں معذرت

اعظم سواتی کی افغانستان جانے کےلیے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست پر حکومت جواب طلب

اعظم سواتی کی افغانستان جانے کےلیے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست پر حکومت جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزارت خارجہ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ افغانستان جانا چاہتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاسپورٹ روک دیا ہے، نیلے پاسپورٹ پر جانا چاہتا ہوں مجھے اجازت نہیں دی جارہی، اسحاق ڈار کلاؤن (جوکر) وہاں بیٹھا ہے جس کی وجہ سے افغانستان نہیں جاسکتا۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ عدالت میں کسی کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے وزارت خارجہ سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے پھر اس کیس کو سنیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں