57

معیشت بہتر،گرین انرجی کا حصول ہدف، احسن اقبال

[ad_1]

 لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، توانائی کی ترقی پر کام کررہے ہیں، ہمارا ہدف گرین انرجی کا حصول ہے تاکہ سب کو سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہو۔

انھوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ 2024ء سے خطاب میں کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

توانائی استعمال کرنے اورعالمی معیشت میں ایشیائی معیشت کا بڑا حصہ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی غلطیاں ٹھیک کرنے پرتیار نہیں ،اپنے مسائل کا حل خودنکالنے کیلیے ایشیائی ممالک کا ساتھ چلنا ضروری ہے ۔

توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے تاجکستان کے ساتھ کاسا منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امید ہے ایشیائی ممالک گرین انوائرمنٹ کیلیے مل کر کام کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں