73

ٹک ٹاکر بہن پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا بھائی بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار

[ad_1]

ملزم سلطان احمد نے گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، پولیس

ملزم سلطان احمد نے گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، پولیس

 لاہور: ٹک ٹاکر بہن پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنےو الا بھائی بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر ثمینہ پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم سلطان احمد مدعیہ کا حقیقی بھائی ہے۔ ملزم سیالکوٹ ائرپورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ پنجاب پولیس نے پی این آئی ایل میں ملزم کے کوائف شامل کروا رکھے تھے، جسے ایف آئی اے کی مدد سے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم سلطان احمد نے گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں درج ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں