64

گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

یہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں، عمران خان (فوٹو: فائل)

یہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں، عمران خان (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں ۔ یہ سب گینگ اف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں ۔ گینگ اف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں، ججز آ کر سنا دیتے ہیں ۔ یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں ۔ ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہییں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا۔ ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسیٰ نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔ 9مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی۔ آئی ایس پی آر جواب دے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں؟۔ یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا ۔ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے ۔ گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے ۔ کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں