89

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کو قتل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

[ad_1]

فوٹو : لاہور پولیس

فوٹو : لاہور پولیس

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل صومن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق کو اس کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی، کانسٹیبل فاروق پولیس کے آپریشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ صومن سے محبت کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، صومن دیرینہ تعلق کے بعد کسی اور سے شادی کرنے جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں؛ لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے دوست کے ہاتھوں قتل

واضح رہے کہ ملزم اور مقتولہ دونوں پولیس لائینز میں تعینات تھے، گزشتہ روز دونوں کی لاءاینڈ آرڈر کی ڈیوٹی مناواں تھانے میں لگائی گئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج تھا جس میں ملزم فاروق کے ساتھی طاہر اور حمزہ نامزد ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں