50

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

[ad_1]

 لاہور: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم ریاض کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔

عدالت نے ملزم ریاض کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور اسے دوبارہ 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے جرم میں بیٹا گرفتار

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ریاض سے موبائل فون، بینک ٹرانزیکشن، رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں