45

 سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری

ملازمین انشورنس پالیسی کے تحت 175 اسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے:فوٹو:فائل

ملازمین انشورنس پالیسی کے تحت 175 اسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے:فوٹو:فائل

  کراچی: سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔  

سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے  معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت علاج کی مد میں خاندان کے ہرفرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔ پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں میں ملازمین علاج کرواسکیں گے۔

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سندھ کے انشورنس پالیسی فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں