[ad_1]
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات مالم جبہ قافلے میں شامل 12 غیر ملکی سفیروں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
گورنر نے اپنے خط میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت اور اظہار افسوس کیا جبکہ گورنر نے غیر ملکی سفیروں کے محفوظ رہنے پر اظہار تشکر اور قافلے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
خط میں گورنر نے کہا کہ غیر ملکی سفیروں کو بہت جلد گورنر ہاؤس پشاور مدعو کر کے صوبے کا پرامن چہرہ دکھائیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام امن کے داعی اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ صوبے میں قیام امن یقینی بنانے کے ساتھ مالم جبہ واقعے کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیر ملکی سفیروں سمیت صوبے کا دورہ کرنے والے عالمی مہمانوں کو پرامن صحت افزا ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہوں، مستقبل قریب میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانا نہایت ضروری ہیں۔
[ad_2]
Source link