62

لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ڈومیلی جنکشن پر بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

گزشتہ رات لاہور سے جانے والی ٹرین اسلام آباد ایکسپریس کے ٹرسٹ بار ہینگر اور بریک بلاک گر جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آنے لگا تھا تاہم گوجر خان کے قریب ڈومیلی جنکشن پر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی۔

ریلوے ڈویژنل مکینیکل انجینیئر کی غفلت اور لاپرواہی سے 1200 مسافر بڑے حادثہ کا شکار ہونے لگے تھے۔ اسلام آباد ایکسپریس ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔

مسافروں کے مطابق ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں لائٹس اور پنکھے بھی غائب ہوتے ہیں، اگر ریلوے حکام نے ٹرینوں کے نظام کو بہتر نہ کیا تو ٹرینیں حادثات کا شکار ہوتی رہیں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں