[ad_1]
لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے نوٹس پر ملزمان کو سب انسپکٹر صدف رشید SSOIU ماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اورافضال شامل ہیں۔
سب انسپکٹر رشید نے بتایا کہ خاتون کے خاوند نے تھانہ کاہنہ میں اپنی بیوی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزمان خاتون کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے اور گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ملزمان گھناؤنا کھیل کھیلنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئےتھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری پر کہا کہ خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
The post لاہور؛ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link