[ad_1]
لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ پولیس کو ایک خاص مخبر نے خبر دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو چرس بھی برآمد کی گئی۔
سب انسپکٹر تحسین گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت خلیل اور بابر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
[ad_2]
Source link