[ad_1]
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں شیر خوار بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سکیٹر ساڑھے گیارہ پتنگ چوک کے قریب گھر میں شیر خوار بچے کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت ایک سالہ عبدالاحد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے سوئچ بورڈ پر ہاتھ لگنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
اسی دوران سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں ملک شاپ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 21 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جو کہ دکان کا ملازم تھا اور واقعہ کام کے دوران موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link