[ad_1]
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں کمسن بچی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت 6 سالہ اریبہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے یار محمد گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 26 سالہ جمال نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر اسلحہ صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link