[ad_1]
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر بااثر شخص کے بیٹے سے تلخ کلامی پر سبکدوش کیے جانے والے تین افسران نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر اہم شخصیت کے بیٹے سے پولیس کی تلخ کلامی کے معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے تینوں افسران نے احتجاجاً عہدہ چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں افسروں کو گزشتہ روز ہٹایا گیا تھا اور چوبیس گھنٹے کے باوجود بھی تاحال تینوں سیٹوں پر نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ، بااثر شخص کے بیٹے سے تلخ کلامی پر 3 پولیس افسران سبکدوش
واضح رہے کہ اعلی شخصیت کے بیٹے سے رنگ روڈ پر تلخ کلامی کے بعد تینوں افسران کو ہٹایا گیا تھا، انکوائری کے بعد ایس پی سیکیورٹی ڈویژن،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ اور ایس ایچ او مسلم ٹاون کو ہٹایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کا واقعہ عارف شہید انٹرچینج رنگ روڈ پر پیش آیا، انتظامیہ نے عارف شہید انٹرچینج رنگ روڈ کو کینٹینرز لگا کر بند کیا تھا۔
[ad_2]
Source link