62

خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، 3 افراد گرفتار

[ad_1]

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 3 افراد کا گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا۔ چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ہیئر اور روڑا گاوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت افضال، امانت اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم افضال نے متاثرہ خاتون کو اس کا ماموں بن کر گھر سے باہربلایا۔ خاتون کے گھر سے نکلتے ہی ملزم افضال زبردستی انہیں قریبی کھیت میں لے گیا جہاں اس کے 2 ساتھی چھپے ہوئے تھے۔ تینوں ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں