44

سیکیورٹی کمپنی سے اسلحہ چرانے والا گارڈ گرفتار، اسلحے سے بھرا بیگ برآمد

گرفتار ملزم  شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے

گرفتار ملزم شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے

  کراچی: سی ٹی ڈی سندھ حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے چوری شدہ اسلحے سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئےملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحے کے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔

گرفتارملزم کوغیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کٹ بیگ سے 5 شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 تیس بور پستول بر آمد کرلیے گئے۔

گرفتار ملزم کی نشاندھی پرلانڈھی اور قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں،ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا جس کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔

گرفتارملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔گرفتار ملزم شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی ٹھانے میں غیرقانونی اسلحے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں