[ad_1]
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے دونوں بازوؤں سے معذور طالبہ کو مزید تعلیم کی خواہش پر اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سے معذور طالبہ مہوش عزیزی کی ملاقات ہوئی جس میں طالبہ نے وزیر تعلیم کو اپنے پاؤں کی مدد سے بنائی گئی پینٹگز پیش کیں۔ رانا سکندر حیات نے طالبہ کی ہمت کی داد دی۔
جمبر گاؤں کی طالبہ مہوش عزیز 4 سال کی عمر میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے دونوں بازوؤں سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد تمام تعلیم پاؤں کی مدد سے لکھ کر حاصل کی۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مہوش عزیز جیسی طالبات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر تعلیم نے معذور طالبہ کو اپنی جیب سے 50 ہزار روپے کیش پرائز بھی دیا جبکہ صوبائی وزیر نے مہوش عزیز کو سرکاری نوکری دلوانے اور ذاتی طور پر 3 مرلہ کا پلاٹ گفٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
[ad_2]
Source link