57

7 سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ نانا نانی کیخلاف درج کرنے کی درخواست مسترد

[ad_1]

سندھ ہائیکورٹ نے بچی کو بازیاب کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے بچی کو بازیاب کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 7 سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ  نانا نانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ  کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو 7 سالہ بچی کے اغوا سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچی کے نانا اور نانی کا کہنا ہے کہ بچی دبئی میں ماں کے پاس ہے۔ بچی کا پاسپورٹ اس کے والد وقار کے پاس ہے۔ نانا سرور اور نانی شمیم کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

حورین نام کی بچی جس کی عمر 7 سال ہے 2جولائی کو کورنگی سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ بچی کے والد نے اپنے سسر اور ساس کے خلاف اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے بچی حورین کے پاسپورٹ کی رپورٹ پیش کرے۔ بچی کو بازیاب کروا کے رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت عالیہ نے بچی کے نانا اور نانی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں