[ad_1]
ڈی آئی خان: لکی مروت میں پولیس دھرنے میں شرکت پر ڈیرہ پولیس کے چار اہل کاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی ایف آر پی ڈیرہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ پولیس ڈیرہ ایف آر پی کے چار اہل کاروں نے لکی مروت میں پولیس مخالف جلسے میں شرکت کی تھی، ملازمت سے برخواست کیے گئے اہل کاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں۔
یہ پڑھیں : لکی مروت میں قومی جرگہ : پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
واضح رہے کہ احتجاجی دھرنے میں شرکت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے احکامات پر ان اہل کاروں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شرپسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات پیدا کررہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس
The post لکی مروت دھرنے میں شرکت پر ڈیرہ پولیس کے 4 اہلکار نوکری سے برخاست appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link