53

این آئی سی ایچ؛ تشدد کے واقعات پر طبی عملے نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا

[ad_1]

 کراچی: این آئی سی ایچ میں تشدد کے واقعات پر طبی عملے نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

شہر قائد کے سب سے بڑے امراض اطفال کے اسپتال میں طبی عملے نے ناقص سکیورٹی اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامی غفلت کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ڈاکٹروں، نرسز اور طبی عملے نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسپتال میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مریضوں کے تیمار داروں کی جانب سے طبی عملے کو ہراساں کیا گیا۔ خاص طور پر ایک دن میں متعدد واقعات پیش آئے۔

انہوں نے اسپتال کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف قانونی کارروائی اور اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

عملے کا کہنا ہے کہ ادویات، بیڈز، وینٹی لیٹرز اور عملے کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ چندے جمع کر کے مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان مسائل کی وجہ سے لواحقین اکثر مشتعل ہو کر تشدد پر اتر آتے ہیں۔

ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھامے مظاہرین نے اسپتال کی ناقص سکیورٹی اور انتظامی غفلت پر شدید نعرے بازی کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں