[ad_1]
کراچی: اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال میں مبینہ طور پرخاتون کو جنسی حراساں کا واقعہ پیش آیا تھا واقعہ کامقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر8 ایل میں واقع قطر اسپتال میں مبینہ طورپرخاتون کو جنسی حراساں کا واقعہ پیش آیا تھا. جس کامقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میری چارسالہ بیٹی بیماراوربچہ وارڈ میں داخل تھی22 ستمبر کی رات ڈھائی بجے بچی کو بخار تیز ہوگیا تھاڈاکٹر کو بتانے پران سے انجیکشن منگوایا گیامیں انجیکشن لینے جا رہی تھی تو دو افراد مجھے پکڑ کر ایک کمرے میں لے گئے جہاں پہلے سے دو افراد موجود تھےچاروں نے مجھ سے دست درازی کی اورعفت میں خلل ڈالا۔
اسپتال کے چوکیدار نے کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں آکر مجھے کمرے سے نکالا معلومات کرنے پردوملزمان کے نام عمیر اور یاسین معلوم ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو افراد کو سامنے آنے پرشناخت کرسکتی ہوں۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
[ad_2]
Source link