[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے 9 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق رائے مانگ لی، پراسیکیوشن نے حتمی رائے دینے سے معذرت کرلی۔
صوبائی حکومت نے پراسیکیوٹرز سے رائے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا 9 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان 265 کے کی درخواستوں سے بری ہوسکتے ہیں یا نہیں۔
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق نو مئی کے تمام مقدمات عدالتوں میں ہیں حتمی رائے نہیں دے سکتے۔
پراسیکیوشن کے مطابق پشاور کی تین عدالتوں میں اس وقت نو مئی کے سات مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں 423 کے لگ بھگ ملزمان نامزد ہیں۔
ایک مقدمے سے پہلے ہی اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 نے 42 ملزمان کو ڈسچارج کیا ہے، اور پانچ مقدمات میں شہادتیں ریکارڈ ہورہی ہیں۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ دو مقدمات میں ملزمان کی حاضریاں لگائی جارہی ہیں۔
[ad_2]
Source link