[ad_1]
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کمیشن کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 2020 میں صوبے میں اسپتالوں، لیبارٹریز اور کلینکس میں قیمتوں کے تعین کا فیصلہ دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق فیصلے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کو اسپتالوں، لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹ کے قیمتیں متعین کرنے کا حکم دیا تھا، مگر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
[ad_2]
Source link